نیروبی،7اپریل(ایس و نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریو اولمپکس میں خواتین میراتھن کا طلائی تمغہ جیت کر کینیائی ایتھلیٹ جیمما سمگوگ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہی ہے۔ جیمما لندن میراتھن کے فاتح بھی رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہیں اپنے ملک کینیا میں ہی بین الاقوامی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ٹیسٹ میں ممنوعہ ای پی او کے لئے مثبت پایا گیا ہے۔آئی اے اے ایف نے اپنے ایک بیان میں جیمما پر انسدادڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔اس کھلاڑی کا کینیا میں کسی نوٹس دیئے بغیر اچانک ہی تجربہ کیا گیا جس میں وہ ای پی او کے لئے مثبت پائی گئی۔ غور طلب ہے کہ سمگونگ نے گزشتہ سال لندن میراتھن جیتی تھی، وہ اس کے بعد ریو اولمپکس میں بھی طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔